ہندوستان کی ادبی دنیا میں سینکڑوں انعامات اردو زبان کے شاعروں،ادیبوں اور ناقدین کو دیئے جاتے ہیں لیکن کوئی ایوارڈ اردو فکشن (افسانہ اور ناول) نگاری کے لئے مختص نہیں ہے۔
اسی سمت میں ایک علمی وادبی قدم اٹھاتے ہوئے شعاع فاطمہ
تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ نے ہر سال ٹرسٹ کی بانی اور مشہور افسانہ نگار پروفیسر شمیم نكهت کی یاد میں 50،000 روپے پر مبنی 'فکشن ایوارڈ' کسی ایک افسانہ نگار یا ناول نگار کو دینے فیصلہ کیا ہے۔
اس سال 2016 اور 2017 کے لئے دو فکشن نگاروں کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔